ہندوستان کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i340939-ہندوستان_کا_بیلسٹک_میزائل_کا_تجربہ
ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اگنی پانچ بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ اتوار کو اوڑیسہ کے ساحل سے کیا گیا۔ بیس میٹر لمبا اگنی پانچ کا یہ دوسرا میزائل ہے جو سترہ ٹن وزنی ہے۔

ہندوستان کی جانب سے میزائلوں کے تجربات پر اس کے پڑوسی ملکوں منجملہ چین اور پاکستان کی جانب سے ہمیشہ احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیا میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ جاری ہے اور دونوں ہی ممالک میزائلوں کے تجربات کرتے رہتے ہیں۔