ہندوستان: کہرے کا قہر، تصادمات میں متعدد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i340967-ہندوستان_کہرے_کا_قہر_تصادمات_میں_متعدد_ہلاک_و_زخمی
ہندوستان کے مختلف علاقوں خاص طور پر دارالحکومت نئی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید سردی اور کہرے کی وجہ سے جہاں لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے وہیں دہلی کے قریب جھجھر میں ہائے وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جن میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کہرے کا قہر، تصادمات میں متعدد ہلاک و زخمی

ہندوستان کے مختلف علاقوں خاص طور پر دارالحکومت نئی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید سردی اور کہرے کی وجہ سے جہاں لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے وہیں دہلی کے قریب جھجھر میں ہائے وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جن میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ مرکزی دارالحکومت کے قریب ریاست ہریانہ کے علاقے جھجھر میں نیشنل ہائے وے پر گھنے کہرے کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے-

زخمیوں میں کئی ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے- یہ حادثہ جھجھر میں نیشنل ہائی وے پر بادلی فلائی اوور پر ہوا  حادثہ اتنا سنگین تھا کہ متعدد گاڑیوں کے پڑخچے اڑ گئے-

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مرنے والے سبھی افراد ایک خاندان سے تھے جن میں سات خواتین شامل ہیں-

یہ لوگ اپنے کسی رشتے دار کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے نجف گڑھ جا رہے تھے- زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا- حادثے کے بعد نیشنل ہائی وے پر پانچ کلومیٹر تک جام لگ گیا تھا-