دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر ہندوستان و چین کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i341017-دو_طرفہ_تعلقات_کے_فروغ_پر_ہندوستان_و_چین_کی_تاکید
ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر ہندوستان و چین کی تاکید

ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ہندوستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان روش کمار نے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کے دورہ نئی دہلی اور ہندوستان کی وزیر خارجہ کے ساتھ ان کی ملاقات میں دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں خاص طور سے اقتصادی اور اسی طرح سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اس ملاقات میں سشما سوراج نے چین کے ساتھ تجارتی خسارے کو پورا کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

چین کے وزیر خارجہ کا چار روزہ دورہ ہندوستان، دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور مختلف عالمی اداروں اور یونینوں خاص طور سے بریکس تنظیم میں دونوں ملکوں کی رکنیت کے پیش نظر خاص اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

ہندوستان اور چین سرحدی اختلافات کے باوجود کشیدگی کو دور اور دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔