افغانستان کے بارے میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i342069-افغانستان_کے_بارے_میں_ہندوستان_اور_امریکہ_کے_درمیان_گفتگو
ہندوستان کی وزیر خارجہ اور افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کے درمیان مسئلہ افغانستان کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • افغانستان کے بارے میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گفتگو

ہندوستان کی وزیر خارجہ اور افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کے درمیان مسئلہ افغانستان کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن کے قیام کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں افغانستان میں دونوں ملکوں کے تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد، افغانستان میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے آٹھ جنوری کو اس ملک کے دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔