امریکا میں 1600 سے زائد پروازیں تعطل کا شکار
Nov ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
امریکا کی ڈیلٹا ايئرلائنز کی 1600 سے زائد پروازیں تعطل کا شکار ہوگئيں۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز نے پیر کی صبح ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے ایک آٹوسسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے 49 فیصد سے زائد پروازیں معطل ہوگئیں۔
آٹو سسٹم سے جانے والی پروازوں کا وزن اور توازن معلوم کیا جاتا ہے لیکن یہ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے 1600 سے زائد پروازیں معطل ہوگئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈیلٹا ایئر لائنز نے بتایا ہے کہ زیادہ پروازیں، ایٹلانٹا، جیکسن اور ہارٹسفیلڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تاخیر سے دوچار ہوئیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس