پلوامہ حملے کا سرغنہ ہلاک: ہندوستانی وزیرِ داخلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i344414-پلوامہ_حملے_کا_سرغنہ_ہلاک_ہندوستانی_وزیرِ_داخلہ
ہندوستان کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے سرغنے کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۰ Asia/Tehran
  • پلوامہ حملے کا سرغنہ ہلاک: ہندوستانی وزیرِ داخلہ

ہندوستان کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے سرغنے کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ہندوستان کے وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے پلوامہ حملے کےسرغنہ سمیت جیش محمد کے دو آلہ کاروں کو سکیورٹی فورس کی جانب سے ہلاک کئے جانے کو بڑی کامیابی قراردیا ہے۔

ہندوستان کے وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری فوج اور سکیورٹی فورس کے اہلکار سارے کاموں کو مسلسل انجام دے رہے ہیں ، سکیورٹی اور فوج کے جوانوں کے لئے یہ اچھی اور بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورس نے پلوامہ میں پیر کے روز جیش محمد کے دو آلہ کاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔