آرایس ایس اوربی جے پی خوف وہراس پھیلا رہے ہیں: راہل گاندھی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i345651-آرایس_ایس_اوربی_جے_پی_خوف_وہراس_پھیلا_رہے_ہیں_راہل_گاندھی
ہندوستان کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے آرایس ایس اوربی جے پی پر کڑی نکتہ چینی کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • آرایس ایس اوربی جے پی خوف وہراس پھیلا رہے ہیں: راہل گاندھی

ہندوستان کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے آرایس ایس اوربی جے پی پر کڑی نکتہ چینی کی۔

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کل دہلی میں کانفرنس سے خطاب میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نفرت اور خوف پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ کانگریس کارکنوں میں ملک میں تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے اور وہ کسی سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات خوف زدہ کرنے والے ہیں۔