بابری مسجد معاملے پرمسلم پرسنل لاء بورڈ اپنے موقف پر قائم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i346454-بابری_مسجد_معاملے_پرمسلم_پرسنل_لاء_بورڈ_اپنے_موقف_پر_قائم
ہندوستان مین ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو کئی برس گذر جانے کے باوجود تا حال یہ مسئلہ جوں کا توں باقی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۴:۰۱ Asia/Tehran
  • بابری مسجد معاملے پرمسلم پرسنل لاء بورڈ اپنے موقف پر قائم

ہندوستان مین ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو کئی برس گذر جانے کے باوجود تا حال یہ مسئلہ جوں کا توں باقی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بابری مسجد معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے قائم ثالثی پینل کے سامنے اپنے پرانے موقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لکھنؤ میں منعقد ہنگامی میٹنگ میں بورڈ نے اپنے پرانے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ متنازعہ زمین پر ایک وقت میں بابری مسجد تعمیر تھی اور وہ بابری مسجد کی ہی ملکیت ہے۔