راہل گاندھی نے وائناڈ سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i347002-راہل_گاندھی_نے_وائناڈ_سے_پرچہ_نامزدگی_داخل_کردیا
ہندوستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کےصدر راہل گاندھی نے جمعرات کو ریاست کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقے سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی نے وائناڈ  سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

ہندوستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کےصدر راہل گاندھی نے جمعرات کو ریاست کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقے سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا

وائناڈ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر راہل گاندھی کے ساتھ ان کی بہن اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی موجوتھیں اس کے علاوہ کئی دیگر سینیئر کانگریسی لیڈران بھی موجود تھے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد روڈ شو کیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی - میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے ایک بار پھر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پر حملہ بولا - انہوں نے کہا  کہ میں کیرلا میں یہ صرف پیغام دینے آیا ہوں کہ مشرق سے لے کر مغرب اور شمال سے لے کر جنوب تک ہندوستان ایک ملک ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس لوگوں کی تہذیب وثقافت پر حملہ کررہی ہے-  انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان کے شمالی علاقوں کے بھی ساتھ ہوں اور ملک کے جنوبی علاقوں کے بھی ساتھ ہوں - دوسری حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے اس پر فرقہ پرستی کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا - نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما اور مرکزی وزیرمختار عباس نقوی نے کہا کہ کانگریس اپنی فرقہ وارانہ سیاست پر جھوٹے سیکولرزم کا لیبل لگاکر ووٹوں کا استحصال کرتی رہی ہے-  انہوں نے کہا کہ تقسیم کرو اور راج کرو ملک کی سب سے پرانی پارٹی کی کانگریس کی پہچان ہے -