انڈونیشیا میں زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i455234-انڈونیشیا_میں_زلزلہ_مرنے_والوں_کی_تعداد_20_ہوگئی
انڈونیشیا میں آج (ہفتہ کی صبح) آنے والے شدید زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔
(last modified 2026-08-15T18:32:22+00:00 )
Aug ۱۵, ۲۰۲۶ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی

انڈونیشیا میں آج (ہفتہ کی صبح) آنے والے شدید زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: انڈونیشیا کے ساحل کے قریب آج علی الصباح شدید زلزلہ آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر20 ہوگئی ہے اور اس تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی کی طرف سے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن 3 گھنٹے کے بعد سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔

انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ہلکے جھٹکوں، آفٹر شاکس، کا سلسلہ جاری ہے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 58 منٹ پر آیا اور تقریباً 35 کلومیٹر اس کی گہرائی تھی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel