ہندوستان: ماؤنوازوں کے حملے میں بی ایس ایف کےاہلکاروں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i347015-ہندوستان_ماؤنوازوں_کے_حملے_میں_بی_ایس_ایف_کےاہلکاروں_کی_ہلاکت
گورنر اور وزیراعلیٰ نے ماؤنوازوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پرتعزیت کااظہارکیاہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ماؤنوازوں کے حملے میں بی ایس ایف کےاہلکاروں کی ہلاکت

گورنر اور وزیراعلیٰ نے ماؤنوازوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پرتعزیت کااظہارکیاہے۔

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کی گورنر محترمہ آنندی بین اور وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ضلع کنکیر میں ماؤنوازوں کے حملے میں بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے اہلکاروں کی ہلاکت پر شدید رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔

یاد رہے کہ کل ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسند ماؤ باغیوں اور بھارتی پیراملٹری فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں 4 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہےکہ گزشتہ برس نومبر میں چھتیس گڑھ میں مسلح مقابلے کے دوران 8 نکسل باغی اور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ باغی ملک کی سیکیورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔