ہندوستان: بی جے پی رکن اسمبلی سمیت 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک
Apr ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۳:۴۴ Asia/Tehran
نکسلیوں کے حملے میں بی جے پی رکن اسمبلی بھیما منڈاوی اور چھتیس گڑھ پولیس کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں عام انتخابات سے پہلے نکسلیوں نے بڑا حملہ کرتے ہوئے دنتےواڑہ کے کوانکونڈا تھانہ علاقہ کے شیام گیری میں بی جے پی کے قافلے کو نشانہ بنایا اورآئی ای ڈی دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں بی جے پی رکن اسمبلی بھیما منڈاوی اور چھتیس گڑھ پولیس کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
ڈی آئی جی سندرراج پی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے حادثہ پر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے روانہ کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ دنتےواڑہ بستر پارلیمانی حلقہ کا حصہ ہے جہاں کل11 اپریل کوووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹنگ سے محض 36 گھنٹے پہلے نکسلیوں نے یہ حملہ کیا ہے۔ علاقے میں نکسلیوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ٹیگس