May ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم ایک فوجی سمیت 5 ہلاک

کشمیر میں حالات آج ایک بار پھر سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع  کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ میں آج جمعرات کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید تصادم ہوا جس میں تین عسکریت، ایک شہری اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر بشمول دو سیکورٹی فورس اہلکار زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع پلوامہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع جبکہ قصبہ پلوامہ میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے جس میں اب تک تین سرکاری ذرائع اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک عام شہری اور دو فوجیوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر میں حالات حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سخت کشیدہ ہوئے اور اب تک ہزاروں افراد جاں بحق، زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

ٹیگس