نریندرمودی 30مئی کووزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
May ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۱ Asia/Tehran
نریندرمودی 30مئی کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس ملک کےصدررام ناتھ کووند 30مئی کو شام 7بجے ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں نریندرمودی اور وزارتی کونسل میں انکے رفقا کو حلف دلائیں گے ۔
دوسری جانب نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی آبائی ریاست گجرات کے پہلے دورہ کے دوران بی جے پی کارکنوں کے اجلاس میں کہاکہ 2019کے انتخابات میں بڑے بڑے انتخابی پنڈت غلط ثابت ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ 2019کے انتخابات کی جیت ان کی حکومت کے کام کاج کے حق میں لوگوں کے مثبت رجحان کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انہوں نے چھٹے مرحلہ کے انتخابات کے بعد کہا تھا کہ بی جے پی 300کا اعداد و شمار پار کرے گی۔
ٹیگس