مودی حکومت کوئی زبان کسی پر مسلط نہیں کریگی: پرکاش جاوڈیکر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i349916-مودی_حکومت_کوئی_زبان_کسی_پر_مسلط_نہیں_کریگی_پرکاش_جاوڈیکر
ہندوستان کےاطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے واضح کیاہے کہ مودی حکومت نئی تعلیمی پالیسی کے تحت کوئی زبان کسی پر مسلط نہیں کریگی ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۴:۵۳ Asia/Tehran
  • مودی حکومت کوئی زبان کسی پر مسلط نہیں کریگی: پرکاش جاوڈیکر

ہندوستان کےاطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے واضح کیاہے کہ مودی حکومت نئی تعلیمی پالیسی کے تحت کوئی زبان کسی پر مسلط نہیں کریگی ۔

سابقہ حکومت میں فروغ انسانی وسائل کے وزیر رہے پرکاش جاوڈیکر نے یہ وضاحت اس وقت کی جب میڈیا میں یہ خبریں آئیں کی حکومت ہندی کو ملک میں نافذ کریگی ۔

پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ابھی تو رپورٹ صرف پیش کی گئی ہے اور حکومت نےاسے نافذ نہیں کیاہے ۔اس رپورٹ پر لوگوں کے ردعمل کے بعد ہی حکومت اسے نافذ کریگی ۔

انھوں نے کہاکہ مودی حکومت سبھی ہندستانی زبانوں کااحترام کرتی ہے اور انھیں فروغ دیتی ہے اس لیے کسی ایک زبان کو مسلط کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ویسے بھی مودی حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیاہے ۔یہ تو محض ایک خاکہ ہے ۔

واضح رہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کا خاکہ مسٹر جاوڈیکر کی مدت کار میں تیار ہوگیا تھا لیکن کستوری رنگن کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمعہ کوفروغ انسانی وسائل کے نئے وزیر رامیشور پوکھریال نشنک کو پیش کی ۔