ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر چین کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i350481-ہندوستان_کے_ساتھ_تعلقات_کی_توسیع_پر_چین_کی_تاکید
چین کے صدر نے کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے بیجنگ نئی دہلی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر چین کی تاکید

چین کے صدر نے کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے بیجنگ نئی دہلی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پینگ نے جمعے کے روز قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں ہندوستان کے وزیر ا‏عظم کی حیثیت سے ان کے دوبارہ انتخاب پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور ہندوستان دونوں ابھرتی ہوئی نئی اقتصادی طاقتیں ہیں اور دونوں ممالک ایک راب سے زائد آبادی کے حامل ہیں اور دونوں ممالک تیز رفتار ترقی کے حساس دور سے گذر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے بیجنگ نئی دہلی کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

اس ملاقات میں ہندوستان کے ورزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا کہ چین اور ہندوستان کے درمیان تعاون سے ایشیا اور پوری دنیا میں امن و استحکام اور ترقی میں مدد ملے گی۔