ہندوستان کے وزیراعظم کا دورہ ترکی منسوخ
Oct ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیراعظم نے شمالی شام پر ترکی کے حملے پر اعتراض کرتے ہوئے اپنا دورہ انقرہ منسوخ کردیا ہے۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ انقرہ شام پر ترک فوج کے حملوں کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ادھر ہندوستان کے وزیرخارجہ جے شنکر نے وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ ترکی منسوخ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ سرکاری طور پر طے نہیں پایا تھا۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ کے دوران ترکی کا دو روزہ سرکاری دورہ کرنے والے تھے۔وزیراعظم نریندر مودی نے اس سے پہلے سن دوہزار پندرہ میں گروپ بیس کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے ترکی کا دورہ کیا تھا۔