غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے وسیع حملے
Aug ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف شہروں، دیہی بستیوں اور کیمپوں پر وسیع حملے کئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے صوبہ جنین کے کفر راعی، عربونہ، برطعہ، الیامون، السیلہ الحارثیہ اوردیرغزالہ پر حملے کئے ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے اس جارحیت میں مظلوم فلسطینی عوام کے گھروں کی تلاشی بھی لی اور بہت سے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
نابلس کے مختلف علاقوں پر بھی غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں اور بہت سے فلسطینیوں کی گرفتاری کی خبر ہے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے البریج کیمپ اور الزیتون علاقے پر صیہونی فوج نے توپوں سے گولہ باری کی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس