ایران برکس بینک کا رکن بنے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے برکس بینک کے اراکین میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے برکس کے نیوڈیولپمنٹ بینک، NDB کو تنظیم کے رکن ملکوں کے باہمی تعاون کا اہم ترین نتیجہ قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ برکس اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستان گئے ہوئے ہیں۔
انھوں نے ہندوستان کی جانب سے اپنی سربراہی میں برکس کی ترقی اور اراکین کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی کاوشوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی، بینکاری اور ڈیحیٹل اقتصاد کے شعبوں میں برکس کے اراکین کے درمیان بہت اچھے تعاون کا آغاز ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ اجلاس تنظیم کے رکن ان ممالک کے حکام سے ملاقات کا بہترین موقع ہے جن کے ساتھ ہمارا بینکاری تعاون اورمالیاتی لین دین زیادہ ہے۔
ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے رکن ملکوں کے درمیان مالیاتی اور بینکاری تعاون کے بارے میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ برکس کے رکن ممالک اپنی قومی کرنسیوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کرسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تنظیم کے رکن ملکوں کے ساتھ دو جانبہ اور سہ جانبہ مالیاتی تعاون برقرار رہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel