مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ
Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے پیر کو ووٹ ڈالے گئے
ہندوستانی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر اور ہریانہ دونوں جگہ بی جے پی کی حکومتیں ہیں اور حکومت میں دوبارہ واپسی بے جے پی کے لئے ایک چینلج ہے جبکہ اپوزیشن بھی اپنی ساکھ بچانے میں لگی ہوئی ہے - ریاست مہاراشٹر کی اسمبلی میں دو سواٹھاسی نشستیں ہیں جہاں بی جے پی اور شیوسینا اتحاد کا مقابلہ کانگریس اور این سی پی اتحاد سے ہے - دوسری جانب ریاست ہریانہ کی اسمبلی کی نوے سیٹیوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے یہاں سیدھا مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے اور ان جماعتوں نے کسی دوسری جماعت سے اتحاد نہیں کیا ہے ۔ دونوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج چوبیس اکتوبر کو آئیں گے ۔