ہندوستان میں ریاستی انتخابات کے نتائج آنا شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i356738-ہندوستان_میں_ریاستی_انتخابات_کے_نتائج_آنا_شروع
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں ریاستی اسمبلی کے ضمنی الیکشن اور ہریانہ مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ریاستی انتخابات کے نتائج آنا شروع

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں ریاستی اسمبلی کے ضمنی الیکشن اور ہریانہ مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

ہندوستانی خبررساں اداروں کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور بہارسمیت مختلف ریاستوں میں اسمبلی کے ضمنی الیکشن اور اسی طرح مہاراشٹر اور ہریانہ ، اسمبلی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیںیوپی میں ووٹوں کی گنتی جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے مقام کی نگرانی کے لئے پورے کیمپس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ یوپی میں ریاستی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کے لئے اکیس اکتوبر کو پولنگ ہوئی تھی ۔ادھر راجستھان کی ریاستی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی میں کانگریس آگے چل رہی ہے۔چھتیس گڑھ کی چتر کوٹ اسمبلی نشست پر بھی ابتدائی رجحان میں کانگریس پارٹی کی برتری کی خبر ہے ۔ادھر ہریانہ اسمبلی کی نوے نشستوں میں سے چالیس پر بی جے پی اور تیس پر کانگریس پارٹی آگے چل رہی تھی جبکہ مہاراشٹر میں بی جے پی شیوسینااتحاد ایک سو ساٹھ اور کانگریس این سی پی اتحاد ستانوے سیٹوں پر آگے چل رہا ہے۔۔