ہندوستان میں ضمنی و ریاستی انتخابات کے نتائج
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i356753-ہندوستان_میں_ضمنی_و_ریاستی_انتخابات_کے_نتائج
ہندوستان کی بعض ریاستوں میں صوبائی ضمنی انتخابات اور ہریانہ و مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ضمنی و ریاستی انتخابات کے نتائج

ہندوستان کی بعض ریاستوں میں صوبائی ضمنی انتخابات اور ہریانہ و مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں ۔

ہندوستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق مہاراشٹر میں بی جے پی شیوسینا اتحاد کو مکمل جیت حاصل ہوگئی ہے۔ چنانچہ اس نے دوسو اٹھاسی ممبران کی اسمبلی میں ایک سو انسٹھ نشستین حاصل کر کے مہاراشٹر میں حکومت سازی کا حق حاصل کر لیا ہے جبکہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی محاذ نے سو نشستیں حاصل کیں اور یوں اس نے مضبوط اپوزیشن جماعت کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے تاہم ان نتائج نے بی جے پی کے ان دعووں کی قلعی کھول دی ہے کہ بھگوا محاذ دوسو پچاس نشستیں حاصل کرے گا۔دوسری جانب ریاست ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو کافی نقصان ہوا ہے اور ہریا نہ کی نوّے سیٹوں والی اسمبلی میں وہ انتالیس پر سمٹ کر رہ گئی ہے جبکہ کانگریس پارٹی کو تیس سیٹیں ملی ہیں اور جے جے پی کنگ میکر بن کر ابھری ہے اور اس کے کھاتے میں دس نشستیں آئی ہیں اور دیگر پارٹیوں کو بھی دس نشستیں ملی ہیں۔دوسری جانب ہندوستان کی سترہ ریاستوں میں ہوئے ودھان سبھا اور لوک سبھا کےضمنی انتخابات کے نتائج بھی سامنے آگئے ہیں - بہار میں ہوئے ریاستی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں لوک جن شکتی پارٹی کو کامیابی ملی ہے تو مہاراشٹر میں ہوئے لوک سبھا کے ضمنی الیکشن میں کانگریس کو جیت حاصل ہوئی ہے ۔ ریاستی اسمبلی کی اکاون نشستوں کے ضمنی انتخابات میں زیادہ تر بی جے پی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ریاست اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو گیارہ میں سے سات نشستیں ملی ہیں اور تین سیٹوں سماجوادی پارٹی نے جیتی ہیں ۔