ہندوستانی وزیراعظم کی آسیان کے ساتھ تعاون بڑھانے پر آمادگی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i357238-ہندوستانی_وزیراعظم_کی_آسیان_کے_ساتھ_تعاون_بڑھانے_پر_آمادگی
ہندوستان کے وزیراعظم نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم آسیان کے ساتھ تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیراعظم کی آسیان کے ساتھ تعاون بڑھانے پر آمادگی

ہندوستان کے وزیراعظم نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم آسیان کے ساتھ تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم آسیان کے ساتھ تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو بینکاک میں آسیان اجلاس کے سربراہی اجلاس کے آغاز پرایک بار پھر تاکید کی کہ ان کا ملک آسیان کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے ۔ ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ نئی دہلی زراعت ، انجینئرنگ ، سائنس ، سیکورٹی ، بحری اور بحری اقتصاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے۔جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان تعاون کی تنظیم آسیان کا پینتیسواں سربراہی اجلاس اتوار سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں شروع ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔ملیشیا، انڈونیشیا، برونئی ، سینگاپور، میانمار، کامبوج، لاؤس ، فلپائن اور ویتنام آسیان کے رکن ممالک ہیں۔