دہلی میں ایئر پالوشن کی وجہ پاکستان : بی جے پی لیڈر کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i357378-دہلی_میں_ایئر_پالوشن_کی_وجہ_پاکستان_بی_جے_پی_لیڈر_کا_الزام
ہندوستانی سیاستداں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خفیہ کیمیاوی حملے کی وجہ سے نئی دہلی میں ایئر پالوشن پیدا ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • دہلی میں ایئر پالوشن کی وجہ پاکستان : بی جے پی لیڈر  کا الزام

ہندوستانی سیاستداں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خفیہ کیمیاوی حملے کی وجہ سے نئی دہلی میں ایئر پالوشن پیدا ہوا ہے۔

برسراقتدار جماعت بی جے پی کے معروف رہنما وینیت اگروال شاردا نے بدھ کو اے این آئی کو انٹرویو دیتے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ دہلی میں ہواؤں میں زہریلی گیسیں ایک پڑوسی ملک نے چھوڑی ہوں جو ہم سے ڈرتا ہے۔اس ہندوستانی سیاستداں نے پاکستان کے ساتھ ہی چین کو بھی ایک ایسا ملک بتایا جو ہندوستان سے ڈرتا ہے تاہم تاکید کی کہ اس بات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے کہ پاکستان زہریلی گیس چھوڑ سکتا ہے یا نہیں ؟

دہلی کا شمار اس وقت دنیا کے آلوہ ترین شہروں میں ہوتا ہے اور حالیہ دنوں میں دہلی کی ھوا اتنی زہریلی ہوگئی ہے کہ ہنگامی حالت کے اعلان کے ساتھ ہی اسکولوں اور پبلک مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔