ہندوستان میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i359294-ہندوستان_میں_متنازع_شہریت_قانون_کے_خلاف_احتجاج_جاری
شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی سمین اس ملک کے کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری

شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی سمین اس ملک کے کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکار سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔

نئی دہلی میں ہونے والے مظاہرے میں مشتعل افراد کی جانب سے بسوں میں تھوڑ پھوڑ اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جب کہ پولیس چوکی اور موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

دوسری جانب کلکتہ اور تامل ناڈو میں بھی ہزاروں افراد متنازع قانون کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جس کے نتیجے میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔

شہریت ترمیمی قانون اوراین آرسی کی مخالفت میں بدھ کو مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم طبقےکے لوگ اورکالج کے طلبا وطالبات سڑکوں پر اترے۔ مظاہرین نے قانون کوواپس لینےکا مطالبہ کیا۔ طلباء وطالبات کا کہنا تھا کہ وہ دہلی واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی حمایت میں سڑک پراترے ہیں، جب تک اس قانون کوواپس نہیں لیا جائےگا، تب تک ہمارا احتجاجی مظاہرہ جاری رہےگا۔

شہریت ترمیمی قانون پرپورے ملک میں جاری احتجاجی مظاہرہ کےدرمیان کرناٹک میں فوری طورپرآئندہ تین دنوں کےلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ وہیں منگلوروکے پولیس کمشنرپی ایس ہرش نے بغیراجازت کے شہریت ترمیمی قانون کولے کراحتجاجی مظاہرہ کئےجانےکے خلاف بدھ کو وارننگ دی اورلوگوں اورتنظیموں سےلاء اینڈ آرڈرکے تحت اپنی رائےکا اظہارکرنےکی اپیل کی۔

دوسری جانب کانگریس نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے2019) کو یکساں شہری ہونے کے آئینی نظریہ کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ اس نے صرف تین ملکوں کی اقلیتوں کو اس قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کس بنیاد پر کیا ہے؟

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کے روز پارٹی کی باضابطہ پریس بریفنگ میں کہا کہ پورے ملک میں اس قانون کی مخالفت ہورہی ہے اور کئی جگہ پُرتشدد واقعات بھی ہوئے ہیں۔