دہشت گردی پوری انسانیت کے لئے خطرہ: ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i361572-دہشت_گردی_پوری_انسانیت_کے_لئے_خطرہ_ہندوستان
ہندوستان نے کہا ہے کہ سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردی پوری انسانیت کے لئے خطرہ: ہندوستان

ہندوستان نے کہا ہے کہ سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

ہندوستان کےنائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے دہشت گردی کو پوری انسانیت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی یکجہتی اور سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

ایم وینکیا نائیڈو نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر کی تشکیل نو ہندوستان کا پوری طرح سے اندرونی معاملہ ہے اور اس میں دیگر ممالک کومداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔