ایران تیرا شکریہ: ہندوستانی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i361717-ایران_تیرا_شکریہ_ہندوستانی_وزیر_خارجہ
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے ماہیگیروں کو آزاد کرنے پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران تیرا شکریہ: ہندوستانی وزیر خارجہ

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے ماہیگیروں کو آزاد کرنے پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

ای این آئی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جئے شنکرنے کہا ہے کہ ایران نے 11 ماہ قبل غیر قانونی طور پر ایران کے سمندری حدود میں داخل ہونے والے ہندوستان کے 6  ماہیگیروں کو آزاد کردیا ہے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو آزاد کرنے پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران ایران نے 50 ایسے ہندوستانی ماہیگیروں کو رہا کیا جنہیں ایران کے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔