اروند کیجری وال کی تقریب حلف برداری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i362144-اروند_کیجری_وال_کی_تقریب_حلف_برداری
اروند کیجری وال نے مسلسل تیسری بار وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھالیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • اروند کیجری وال کی تقریب حلف برداری

اروند کیجری وال نے مسلسل تیسری بار وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھالیا

دہلی کی ساتویں اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی فتح کے مرکزی کردار اور پارٹی کنوینر اروند کیجری وال نے اتوار کو مسلسل تیسری بار وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے - دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے کیجری وال اور ان کی کابینہ کے چھے وزرا کو عہدے اور رازاداری کا حلف دلایا اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنان اور اہم شخصیات موجود تھیں - حلف اٹھانے کے بعد کیجری وال نے دہلی کے عوام کو خطاب کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری نہیں بلکہ دہلی والوں کی جیت ہے- اروند کیجری وال نے کہا کہ ملک میں نئی سیاست اور نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ان کے حریفوں نے ان کے خلاف جو بھی باتیں کی ہیں اس کے لئے وہ ان کو معاف کرتے ہیں - انہوں نے تقریب حلف برداری میں وزیراعظم کی شرکت نہ ہونے پر کہا کہ وہ نہیں آئے تو کیا دہلی کی ترقی کے لئے ہمیں ان کی مدد کی ضرورت ہے ۔مسٹرکیجری وال نے مسلسل تیسری بار وزرات اعلی کا عہدہ سنبھالتے ہی کانگریس کی آنجہانی شیلا ڈکشت کی برابری کرلی جو انیس سو اٹھانوے سے دوہزار تیرہ تک مسلسل تین بار دہلی کی وزیراعلی کے عہدے پر فائز ہوئیں ۔