آبنائے ہرمز کو فوجی طاقت سے نہیں کھولا جاسکتا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455020-آبنائے_ہرمز_کو_فوجی_طاقت_سے_نہیں_کھولا_جاسکتا
ایران کے ڈپٹی اسپیکر نیکزاد نے کہا ہے کہ دشمن کو علاقے کے نئے ںظم و ضبط کو قبول کرنا چاہئے
(last modified 2026-08-10T16:38:25+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز کو فوجی طاقت سے نہیں کھولا جاسکتا

ایران کے ڈپٹی اسپیکر نیکزاد نے کہا ہے کہ دشمن کو علاقے کے نئے ںظم و ضبط کو قبول کرنا چاہئے

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ڈپٹی اسپیکر نیکزاد نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے آن لائن خطاب کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنگ سے پہلے کی حالت بحال نہیں ہوگی۔

 انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے امریکا اور صیہونی حکومت پر محکم وار لگائے ہیں، انہیں علاقے کے نئے نظم و ضبط اور اس بات کو قبول کرلینا چاہئے کہ آبنائے ہرمز کو فوجی طاقت سے نہیں کھولا جاسکتا۔   

نیکزاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے پڑوسی اور دوست ملک عمان پر بھی واضح کردیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جس راستے پر دونوں ملکوں کا اتفاق ہوگا، اس کے علاوہ کسی بھی راستے کو ایران تسلیم نہیں کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں متفقہ راستہ ہی  جہازوں کی آمد ورفت کا واحد راستہ ہوگا اور اس راستے سے آمد ورفت کی شرائط حکومت ایران طے کرے گی۔

 ایران کے ڈپٹی اسپیکر نے واضح کیا کہ ایران اور عمان کے طے کردہ متفقہ راستے پر نظم وضبط کا نفاذ اور کنٹرول ایران کی افواج کے اختیار میں ہوگا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel