ہندوستان، سی اے اے پر جلد سماعت کی درخواست مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i362953-ہندوستان_سی_اے_اے_پر_جلد_سماعت_کی_درخواست_مسترد
ہندوستانی سپریم کورٹ نے سی اے اے پر جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان، سی اے اے پر جلد سماعت کی درخواست مسترد

ہندوستانی سپریم کورٹ نے سی اے اے پر جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز شہریت ترمیمی قانون، سی اے اے کے خلاف دائر عرضیوں پر سماعت جلد کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق کچھ عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کَپل سبل نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور جلدی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی۔ 
عدالت نے اس درخواست کے جواب میں کہا کہ سبری مالا معاملے میں خواتین کے حقوق بنام مذہبی روایت معاملے کی سماعت کے بعد اسے سنا جائے گا۔
عدالت نے کہا کہ آپ ہولی کی چھٹی کے بعد پھر تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کریں۔
اس موقع پر اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی حکومت اگلے ہفتے اپنا جواب داخل کر دے گی ۔
واضح رہے کہ سی اے اے کو چیلنج کرنے والی ایک سو پچاس سے زائد عرضیاں سماعت کے لئے زیر التوا ہیں ۔ تمام عرضیوں پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔