ہندوستان، تہتر کورونا کیس سامنے آئے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i363259-ہندوستان_تہتر_کورونا_کیس_سامنے_آئے
ہندوستان میں کورونا وائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد تہتّر تک پہنچ گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان، تہتر کورونا کیس سامنے آئے

ہندوستان میں کورونا وائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد تہتّر تک پہنچ گئی ہے۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہندوستانی وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے شکار تہتر افراد میں سترہ مریض غیرملکی ہیں جبکہ چھپّن ہندوستانی شہری ہیں۔

ہندوستان کی وزارت صحت نے بدھ کو بتایا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پچاس ہے۔ اس بیماری میں مبتلاء اکثر افراد کا تعلق ریاست کیرالا سے بتایا گیا ہے جبکہ مہاراشٹر میں گیارہ افراد ، اترپردیش میں دس اور دہلی میں نو افراد کورونا میں مبتلاء پائے گئے ہیں۔