کشمیریوں پر ہندوستانی فوج کا حملہ، چار جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i363419-کشمیریوں_پر_ہندوستانی_فوج_کا_حملہ_چار_جاں_بحق
کشمیری شہریوں پر ہندوستانی فوج کے حملوں میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • کشمیریوں پر ہندوستانی فوج کا حملہ، چار جاں بحق

کشمیری شہریوں پر ہندوستانی فوج کے حملوں میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نے پیر کو یوتریگام میں بعض کشمیریوں کے گھروں پر حملہ کر کے ان کے گھروں کی تلاشی لی۔

 ہندوستانی فوجیوں نے کارروائی کے دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور بعض گھروں کو تباہ کر دیا جبکہ چار کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں آٹھ جولائی دوہزار سولہ کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد کشمیر کے حالات کشیدہ ہیں اور اب تک ہزاروں کشمیری جاں بحق ، زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔