ہندوستان، کورونا کے خلاف جنگ کا دعوی اور مریض اسپتال کے باہر + ویڈیو
ہندوستان میں اسپتال کورونا کے مریضوں کا علاج نہیں کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ریاست گجرات کے ایک اسپتال کے باہر دسیوں افراد کھڑے ہیں اور اسپتال کے ملازمین اور ڈاکٹر انہیں اندر آنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق کورونا سے متاثرین کی تعداد 28 ہزار 790 ہو گئی جن میں میں ایک سو گیارہ غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 881 ہوگئی ہے۔
ریاست گجرات میں دو سو چھپین نئے کیس سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد تین ہزار اکہتر اور چھے نئی اموات کے بعد ، اموات بھی بڑھ کے ایک سو تینتس ہو گئی ہیں۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کے 6 ہزار 523 ہو چکی ہے۔