ہندوستان، کورونا سے ایک دن میں دوہزار ہلاکتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i367803-ہندوستان_کورونا_سے_ایک_دن_میں_دوہزار_ہلاکتیں
ہندوستان میں کورونا اس وقت اپنے عروج پر ہے جس کے باعث اس ملک کے عوام اور حکومت کو خاصی تشویش لاحق ہو گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا سے ایک دن میں دوہزار ہلاکتیں

ہندوستان میں کورونا اس وقت اپنے عروج پر ہے جس کے باعث اس ملک کے عوام اور حکومت کو خاصی تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2003 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اس وائرس کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 11903 ہو گئی ہے۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس کے 10974 نئے کیسوں کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 354065 ہو گئی ہے۔

تاہم صحت یابی کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہےاور ہندوستان میں متاثرہ افراد کی شفایابی کی شرح 52.97 فیصد ہو گئی ہے جبکہ اموات کی شرح صرف 2.87 فیصد ہے۔