ہندوستان: پاور پلانٹ میں دھماکہ 4 ہلاک 13 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i368522-ہندوستان_پاور_پلانٹ_میں_دھماکہ_4_ہلاک_13_زخمی
ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں آج ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: پاور پلانٹ میں دھماکہ 4 ہلاک 13 زخمی

ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں آج ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کے کڈالور ضلع میں واقع نیویلی پاور پلانٹ کے بوائلر اسٹیج۔ 2 میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے 4 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو این ایل سی لگنائٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ابھی تک دھماکے کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے تاہم یہ دھماکہ کڈالور میں نیویلی لگنائٹ کارپوریشن کے ایک بوائلر میں ہوا۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کے بعد بچاو مہم میں مشغول ہو گئی ہیں۔