Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیر اعظم کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات

ہندوستانی وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کر کے اہم قومی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک کے صدر رام ناتھ کووند سے راشٹر پتی بھون میں ملاقات کی اور صدر جمہوریہ کو قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل سے آگاہ کیا۔
ہندوستانی وزیر اعظم نے لداخ کی گلوان وادی میں ہندوستانی اور چینی افواج کے درمیان ہوئی جھڑپ کے بعد ہفتے کو لیہ کا دورہ کیا تھا ۔ 
ذرائع کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نے لائن آف کنٹرول پر چین اور ہندوستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے ترجمان کپل سبل اور اہم رہنما راہل گاندھی نے ہفتے کو گلوان وادی کے حوالے سے حکومت کے موقف کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ 

ٹیگس