Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا کی شدت بڑھی، ایک دن میں 29 ہزار مبتلا

ہندوستان میں کورونا وائرس کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور لگاتار دوسرے دن بھی ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28 ہزار 701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو تب تک ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 78 ہزار 254 ہو گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 اموات  ہونے سے اب  کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 174 ہو گئی ہے۔

 کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ساتھ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 850 مریض صحت مند ہوئے جس کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار471 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ بدستور ریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار427 ہے اور ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10 ہزار 289 ہے۔

ٹیگس