ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری
ہندوستان بدستور کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37 ہزار 724 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 92 ہزار 915 ہو گئی۔
اسکے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 648 افراد کے جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 732 تک جا پہونچی ہے۔ تاہم کورونا سے صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 7 لاکھ 53 ہزار 50 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں ۔
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اگر کورونا کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو سب زیادہ متاثر مہاراشٹر ہوا ہے اور اس ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار31 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 276 ہو گئی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link