Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ

ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چونتیس ہزار سے تجاوز کرگئی اور متاثرین کی تعداد پندرہ لاکھ سے عبورکرچکی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت نے بدھ کو اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے بارہ ہزار چار سو انسٹھ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد پندرہ لاکھ اکتیس ہزار سے زائد ہوگئی ۔
اس مدت کے دوران سات سو اڑسٹھ نئی اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چونتیس ہزار ایک سو ترانوے ہوگئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملات میں دو ہزار آٹھ سو اٹھانوے ، دہلی میں ایک سو سات ، پنجاب میں ستانوے ، مغربی بنگال میں نو، جموں و کشمیر میں چھے اور میزورم میں پانچ نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد نئے اضافے کے بعد پانچ لاکھ نو ہزار چار سو سینتالیس ہوگئی ۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پینتس ہزار دو سو چھیاسی افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد نو لاکھ اٹھاسی ہزار انتیس ہوگئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق کورونا سے شفایاب ہونے والوں میں پانچ لاکھ سولہ ہزار سات سو چالیس افراد کا تعلق مہاراشٹر، دہلی اور تامل ناڈو سے ہے۔
اس دوران انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ اٹھائیس جولائی کو کورونا کا پتہ لگانے کے لئے چار لاکھ آٹھ ہزار آٹھ سو پچپن نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ملک میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد ایک کروڑ ستتر لاکھ، تینتالیس ہزار سات سو چالیس ہوگئی۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس