ہندوستان میں کورونا سے50 ہزارافراد ہلاک
ہندوستان میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد تقریباً 50 ہزارہو گئی ہے۔
ہندوستانی میڈیا نے اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے63 ہزار489 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد25 لاکھ 89 ہزار682 ہوگئی ہے ، جبکہ 944 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی49 ہزار980 ہوگئی ہے۔ تاہم ایک ہی دن میں53 ہزار322 افراد کی شفایابی سے جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 62 ہزار258 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 17 ہزار 697 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 68 ہزار 995 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 65 لاکھ 14 ہزار 834 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 447 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک کروڑ 43 لاکھ 33 ہزار 868 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پرہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg