ہندوستان، 24 گھنٹوں میں 86 ہزار کورونا میں مبتلا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i372090-ہندوستان_24_گھنٹوں_میں_86_ہزار_کورونا_میں_مبتلا
ہندوستان میں دن بہ دن کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہےجس سے اس ملک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان، 24 گھنٹوں میں 86 ہزار کورونا میں مبتلا

ہندوستان میں دن بہ دن کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہےجس سے اس ملک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 86 ہزار 432 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد بڑھ کر 40 لاکھ 23 ہزار 179 ہو گئی ہے۔

گزشتہ تین دن سے ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 83 ہزار سے زائد رہے ہیں۔ بدھ کے روز 83 ہزار883 اور جمعرات کو 83 ہزار341 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 70 ہزار 72 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 31 لاکھ 7 ہزار 223 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 89اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 69 ہزار 561 ہو گئی۔