ہندوستان میں کورونا عروج پر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i372209-ہندوستان_میں_کورونا_عروج_پر
ہندوستان میں آج پیر کے روز کورونا کے مریضوں میں نوے ہزار سے زائد کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بیالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا عروج پر

ہندوستان میں آج پیر کے روز کورونا کے مریضوں میں نوے ہزار سے زائد کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بیالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت نے پیر کو اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 90 ہزار 802 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 42 لاکھ 4 ہزار 613 ہو گئی۔

اسکے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 ہزار 564 مریض صحت یاب بھی ہوئے اور اس طرح اب تک 32 لاکھ 50 ہزار 429 مریض کورونا کو شکست دے چکےہیں جبکہ اس دوران ایک دن میں کورونا سے ایک ہزار 16 افراد جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ ہی کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہزار 642 ہو گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ کے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔