ہندوستان، کورونا نے رکن اسمبلی کی جان لے لی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i373778-ہندوستان_کورونا_نے_رکن_اسمبلی_کی_جان_لے_لی
ہندوستان میں کورونا نے اسمبلی کے رکن کی جان لے لی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا نے رکن اسمبلی کی جان لے لی

ہندوستان میں کورونا نے اسمبلی کے رکن کی جان لے لی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں بے قابو ہو رہے کورونا (COVID-19) کا قہر مسلسل جاری ہے۔ کورونا کے سبب کانگریس کے رکن اسمبلی کیلاش ترویدی (MLA Kailash Trivedi)  آج انتقال ہو گیا۔ کیلاش ترویدی بھیلواڑہ کے سہاڑا اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی تھے۔

سہاڑا اسمبلی حلقے سے تین بار رکن اسمبلی چنے گئے کانگریس کے قدآور لیڈر کیلاش ترویدی نے گروگرام (گڑگاؤں) کے میدانتا اسپتال میں منگل کی صبح آخری سانس لی۔

رکن اسمبلی ترویدی تقریبا ایک ماہ قبل کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پہلے بھیلواڑا اور بعد میں جئے پور میں زیر علاج تھے۔ لیکن دن بہ دن بگڑتی حالت کے بعد انہیں 5 دن پہلے ہی ریاستی حکومت نے ائیر ایمبولینس سے گروگرام میدانتا اسپتال میں شفٹ کروایا تھا۔ وہاں بھی ان کی حالت میں کسی طرح کی کوئی بہتری نہیں ہوئی۔ اس کے بعد آج صبح ہندوستان سکے مقامی وقت کےر مطابق 8 بج کر 17 منٹ پر ان کا انتقال ہو گیا۔

در ایں اثناء وزارت صحت کی آج منگل کے بیان کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 884 افراد کی ہلاکت کے بعد اس ملک میں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 569 ہو گئی ہے۔

اس درمیان 61 ہزار 267 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 66 لاکھ 85 ہزار 82 تک جا پہنچی ہے تاہم کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 75 ہزار 787 ہو گئی، اس طرح ہندوستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 56 لاکھ 62 ہزار 490 ہو گئی ہے۔

خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس وقت ہندوستان کورونا وائرس کے حوالے سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔