ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i375542-ہندوستان_اور_پاکستان_کی_فوج_کے_درمیان_گولہ_باری_کا_تبادلہ
لائن آف کنٹرول پر ہفتہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ

لائن آف کنٹرول پر ہفتہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہفتہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ہندوستان کے  سرکاری  ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر ہفتہ کی صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔

اس رپورٹ میں ہندوستانی فوج کے جوابی حملے کی خبر دی گئی ہے تاہم مبینہ طور پر پاکستانی گولہ باری میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا گيا ہے۔