ریاستی اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کا دبدبہ قائم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i375765-ریاستی_اسمبلی_انتخابات_میں_حکمراں_جماعت_بی_جے_پی_کا_دبدبہ_قائم
ہندوستان میں بی جے پی نے بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی گیارہ ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • ریاستی اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کا دبدبہ قائم

ہندوستان میں بی جے پی نے بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی گیارہ ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست مدھیہ پردیش میں اٹھائیس اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمینی انتخابات میں انیس نشستوں پر اپنی جیت درج کرائی ۔

بی جے پی نے اسی طرح گجرات میں بھی آٹھ اسمبلی نشستیں حاصل کیں اور کانگریس کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہو سکا۔ گجرات میں کانگریسی اراکین اسمبلی کے استعفے کے بعد ضمنی الیکشن ہوا تھا۔

ادھر ریاست اترپردیش میں بھی ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے سات میں سے چھے نشستیں حاصل کر لیں ۔ یوپی کے ضمنی انتخابات میں ایک سیٹ سماج وادی پارٹی کو ملی ہے۔