ہندوستان میں کورونا کے قہر میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i377052-ہندوستان_میں_کورونا_کے_قہر_میں_کمی
ہندوستانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے قہر میں کمی

ہندوستانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چھتیس ہزار پانچ سو پچانوے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا اور اس کے مقابلے میں بیالیس ہزار نو سو سولہ مریض شفایاب ہوئے۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید پانچ سو چالیس مریض جان کی بازی ہار بیٹھے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ انتالیس ہزار ایک سو اٹھاسی ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد پچانوے لاکھ اکہتر ہزار، اور کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد نوے لاکھ سولہ ہزار ہوگئی ہے جبکہ ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چار لاکھ سولہ ہزار بتائی گئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح چورانوے اعشاریہ دو صفر فیصد، زیر علاج مریضوں کی شرح چار اعشاریہ تین پانچ فیصد اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد ہے۔