ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i377157-ہندوستان_میں_کورونا_سے_یومیہ_متاثرین_اور_اموات_میں_کمی
ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کے مقابلے میں شفایابی کی یومیہ شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کے مقابلے میں شفایابی کی یومیہ شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چھتیس ہزار گیارہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا اور اس کے مقابلے میں اکتالیس ہزار نو سو ستر کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید چار سو بیاسی مریض جان کی بازی ہار بیٹھے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار ایک سو بیاسی ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چھیانوے لاکھ چوالیس اور کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد اکیانوے لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکے چار لاکھ تین ہزار رہ گئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح چار اعشاریہ آٹھ ایک فیصد، شفایابی کی شرح چورانوے اعشاریہ تین سات فیصد اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد بتائی گئی ہے۔