ہندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i380277-ہندوستان_میں_کورونا_سے_شفایابی_کی_شرح_میں_اضافہ
ہندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح میں اضافہ

ہندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی رفتار سست پڑجانے کے بعد شفایابی کی شرح ستانوے فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان کی وزات صحت نے اتوار کی صبح اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تیرہ ہزار باون نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ چھیالیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اس دوران ہندوستان کے مختلف علاقوں میں کورونا کے تیرہ ہزار نو سو پینسٹھ مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ تئیس ہزار ایک سو پچیس ہوگئی۔ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک سو ستائیس کورونا کے مریض موت سے ہمکنار ہوئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چون ہزار دوسو چوہتر ہوگئی ۔ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار چار فیصد، زیر علاج مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ پانچ سات صفر فیصد اور شفایابی کی شرح چھیانوے اعشاریہ نو نو فیصد بتائی گئی ہے۔