ہندوستان میں کورونا کے قہر میں مسلسل کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i380395-ہندوستان_میں_کورونا_کے_قہر_میں_مسلسل_کمی
ہندوستان میں منگل کو دوسرے دن بھی کورونا سے اموات، سو سے کم ریکارڈ کی گئیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے قہر میں مسلسل کمی

ہندوستان میں منگل کو دوسرے دن بھی کورونا سے اموات، سو سے کم ریکارڈ کی گئیں۔

ہندوستانی وزارت صحت نے منگل کی صبح اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے آٹھ ہزار چھے سو پینتیس نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی۔
اس دوران ہندوستان کے مختلف علاقوں میں کورونا کے تیرہ ہزار چار سو تئیس مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ اڑتالیس ہزار چار سو چھے ہوگئی۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید چورانوے کورونا کے مریض موت سے ہمکنار ہوئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چون ہزار چار سو چھیاسی ہوگئی۔
ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تریسٹھ ہزار تین سو پینتیس بتائی گئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار چار فیصد، زیر علاج مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ پانچ سات فیصد اور شفایابی کی شرح چھیانوے اعشاریہ نو نو فیصد بتائی گئی ہے۔