ہندوستان میں کورونا کے ایک لاکھ اٹھہتر ہزار سے زائد نئے معاملات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i384285-ہندوستان_میں_کورونا_کے_ایک_لاکھ_اٹھہتر_ہزار_سے_زائد_نئے_معاملات
ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملات سارے ریکارڈ توڑتے جارہے ہیں اور پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ اٹھہتر ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے ایک لاکھ اٹھہتر ہزار سے زائد نئے معاملات

ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملات سارے ریکارڈ توڑتے جارہے ہیں اور پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ اٹھہتر ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں -

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے پیر کو جاری کردہ اعداد شمار میں بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید ایک لاکھ اٹھہتر ہزار نو سو کیسز سامنے آئے ہیں اور یوں ملک میں متاثرین کی کل تعداد ایک کروڑ پینتیس لاکھ ستائیس ہزار ہوگئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے نو سو چار افراد جان کی بازی ہار گئے اور یوں ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ ستر ہزار ایک سو سے زیادہ ہوگئی ہے -

ہندوستان میں کورونا کی انتہائی سنگین صورتحال کے پیش نظر ریاست مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کےامکانات بڑھ گئے ہیں صرف ریاست مہاراشٹر میں چوبیس گھنٹوں میں ترسٹھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنےآئے ہیں -

ادھر دارالحکومت نئی دہلی میں بھی کورونا کا قہر تیزی کے ساتھ جاری ہے اور دہلی کے اسپتالوں میں بیڈ کم پڑ گئے ہیں دہلی کے وزیراعلی کیجری وال نے پیر کو اعلی سطحی ہنگامی اجلاس کے دوران کورونا کی سنگین صورتحال کا جائزہ لیا اور اسپتالوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا-